5 جون 2012 - 19:30

روس نے ایران کے خلاف نئي پابندیوں کوغیر تعمیری قراردیا ہے۔

ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے کہا ہےکہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں لگانا غیر تعمیری ہے۔

لاوروف نے جو چین کے سرکاری دورے پر ہیں کہا کہ بعض ممالک ایران کے خلاف مزید پابندیاں لگا کر مختلف ملکوں کے اقدامات کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے عالم میں آرہا ہے کہ رواں مہینے کی اٹھارہ اور انیس تاریخ کو ماسکو میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات ہونے والے ہیں۔

قابل ذکرہے صہیونی ریاست امریکہ اور اسکے اتحادی ایران پر یہ الزام لگا کر کہ اس کا ایٹمی پروگرام فوجی مقاصد کا حامل ہے ایران پر پابندیاں لگارہے ہیں تا کہ ایران ترقی نہ کرسکے، ادھر ایران نے ان الزامات کی تردید کرکے کہا ہےکہ وہ اپنے ایٹمی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔....... /169